جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انگلینڈ سے سیریز میں کپتانی سمیت کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں تھی،کامران اکمل

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹر کامران اکمل نے کپتان کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بابر کی کپتانی میں کہیں بھی میچیورٹی نظر نہیں آئی۔ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعدکامران اکمل نے ایک انٹرویومیں کہا کہ انگلش کھلاڑیوں نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ،

ٹیسٹ سیریز میں اگرچہ ان کے اہم کھلاڑیوں جوروٹ اور بین اسٹوکس سے رنز نہیں ہوپائے تاہم ٹیم میں شامل نئے لڑکوں ہیری بروک ، بین ڈکٹ ، زیک کرالی نے اچھی کرکٹ کھیلی جس سے ٹیم سیریز جیت کرگئی، یہ جیت انگلینڈ کیلئے بہت اہم جیت ہے جس نے ہماری کرکٹ، مینٹیلٹی اور سسٹم کو ایکسپوز کردیا وہ ہمیں اپنی کرکٹ سے کھیل بتائے گئے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ اس سیریز میں کپتانی سمیت کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں تھی، آپ بین اسٹوکس کی کپتانی دیکھ لیں اور بابر کی دیکھ لیں، بابر کو اتنا عرصہ ہوگیا کپتان بنے ہوئے اب بابر کی کپتانی میں میچیورٹی آنی چاہیے بہتر فیصلے آنے چاہیں تاکہ لگے کوئی کپتان پچ کو دیکھ کر بیٹنگ اور بولنگ کے فیصلے کررہا ہے، کوئی بھی چیز مثبت نہیں تھی، پاکستان نے تینوں ٹیسٹ میچز میں منفی کرکٹ کھیلی۔دوسری جانب ایک انٹرویو میں اینکر نے کامران اکمل سے بابر اعظم کے جوتے نہ دینے کے بیان سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں کامران اکمل نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے 3 چاچو اور ہیں جن کے بچے بھی ہیں، مجھے نہیں پتا بابر نے کس کے متعلق یہ بات کی کیوں کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ خاندان میں سب سے پہلے کھیلی اس لیے یہ بیان ہم پر لیا جاتا ہے لیکن میں تو کلب کے بچوں کے آگے بیگ کھول کر رکھ دیتا ہوں، یہ میرے لیے چھوٹی سی بات ہے کیوں کہ میں اگر خاندان کے رویے کو بتاں تو میرے نزدیک میں یہ میں اپنی بے عزتی خود کررہا ہوں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…