منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شدید دھند سے نظام زندگی معطل ،موٹرویز کئی مقامات سے بند،پروازیں بھی تاخیر کا شکار

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو گیا ،حد نگاہ انتہائی کی وجہ سے موٹرویز کو کئی مقامات سے بند رکھا گیا ، فضائی آپریشنز بھی متاثر رہا جس کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، سرکاری و نجی ملازمین کو دفاتر جانے

اور طلبہ کو تعلیمی اداروںمیں پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ۔شدید دھند کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات سے ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ سرور تک، ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے سمندری تک اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند رکھا گیا ۔جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہی جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں۔دھند چھٹنے کے بعد موٹر وے کو مرحلہ وار کھول دیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہونے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، اسی طرح لاہور سے کراچی کی پرواز بھی تاخیر کا شکار رہی ۔لاہور سے نجف اور دمام جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…