منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایران میں مظاہرے، تحقیقات کے لیے پاکستانی سمیت تین خواتین نامزد

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے ایران میں خواتین کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے خلاف کریک ڈان اور انسانی حقوق کی تحقیقات کے لیے تین خواتین کو نامزد کیا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ فیڈریکو ولگاس نے اعلان کیا کہ

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کی وکیل سارہ حسین، پاکستان کی قانون کی پروفیسرشاہین سردارعلی اور ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ویویانا کرسٹیسیوچ ایران میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کی آزاد ارکان ہوں گی۔ایران کی جانب سے ان تینوں خواتین کو ملک میں داخل ہونے اوراپنے مشن کو انجام دینے کی اجازت دینے کا امکان بہت کم ہے۔تہران نے بین الاقوامی تحقیقات کی تشکیل کی شدید مخالفت کی ہے۔اس کے لیے گذشتہ ماہ انسانی حقوق کونسل کے47 ارکان نے ووٹ دیا تھا۔یہ تینوں خواتین ایرانی حکام کی جانب سے مظاہرین کے خلاف جبروتشدد کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دیں گی تاکہ ایران یا کسی اورجگہ ذمے دار حکام کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…