پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

24 سالہ لڑکی نے 50 سالہ بس ڈرائیور سے شادی کر لی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب کی 24 سالہ شہزادی نے 50 سالہ بس ڈرائیور صادق کے پرانے گانو ں اور عادت واطوار سے متاثر ہوکر ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔24 سالہ دوشیزہ نے ایک یوٹیوبر کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں صادق کے ساتھ میاں چنوں سے لاہور تک لوکل بس کے ذریعے سفر کرتی تھی،

میں جب بھی بس میں بیٹھتی مجھے صادق کا اٹھنا بیٹھنا، گاڑی چلانا اچھا لگتا تھا، کم بہت بولتے تھے، اس کے علاوہ صادق دوران سفر پرانے گانے سنتے تھے جو مجھے بہت پسند تھے۔انہوں نے کہا کہ میرا اسٹاپ آخری تھا، سارے مسافر بس سے اتر جاتے تھے اور میں بیٹھی رہتی تھی، یہی نہیں میں فرنٹ سیٹ کیلئے ایڈوانس بکنگ کرواتی تھی، میں نے ان سے محبت کا اظہار بھی خود کیا جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی۔شہزادی دوشیزہ نے کہا کہ صادق گلوکار عیسیٰ خیلوی کا’قمیض تیری کالی‘ سن رہے تھے جس نے مجھے متاثر کیا، صادق کے گانے سن کر میرے دل میں ان کیلئے محبت ابھری۔دوسری جانب بس ڈرائیور کے مطابق یہ میری پہلی شادی ہے سفر کے دوران میں شہزادی کو نوٹ کرتا تھا کہ وہ میرے لگائے گئے گانے بڑی غور سے سنتی ہیں جس پر میں اللہ سے دعا کی کہ اللہ کرے یہ سواری میری ہوجائے، شادی کے بعد میں نے اس ٹیپ کو بھی باندھ کر رکھ دیا کیوں کہ یہ ٹیپ ہی ہماری شادی کی یادگار ہے اب نئی ٹیپ لگادی۔بس ڈرائیو ر صادق نے بتایا کہ شادی کے بعد میں نے کنڈکٹر کو جاب سے فارغ کردیا ہے اور اب اہلیہ شہزادی ہی بس روٹ ہوسٹ کے فرائض سرانجام دیتی ہیں اور مسافروں کو بس میں بٹھاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…