جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں خراب کار کردگی ، قومی کرکٹ ٹیم دنیا میں مذاق بننے لگی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مایوس کن کارکردگی پر آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے لگا۔انگلینڈ نے پنڈی اور ملتان کے بعد کراچی ٹیسٹ بھی جیت کر پاکستان کو پہلی بار ہوم گرائونڈ میں وائٹ واش کردیا جس کے باعثایک ایسا ملک آئس لینڈ جو کہ

ابھی تک آئی سی سی کا رکن بھی نہیں ہے، پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑا رہا ہے۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے167رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے تیز رفتاری سے رنز بنانے پر آئس لینڈ کرکٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی آج کراچی سے اپنی فلائٹ بک کروا رکھی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر 0-3سے ہارنے کے لیے بھی تیار ہیں اور ہم 0.7نہیں بلکہ 7.0کی شرح سے رنز بنائیں گے۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے اور کراچی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش کردیا ہے۔خیال رہے کہ ل رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں رضوان نے 3 میچز میں 141 رنز اسکورکیے، ان کی اوسط 23.50 رہی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی نے28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز بنائے۔شان مسعود واحد میچ میں 54 رنز بنا پائے، کپتان بابراعظم نے 6 اننگز میں 58 کی اوسط سے 348 رنز سکور کیے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…