اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو اس کی سرزمین پر وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،
انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ان کے اوپنر بین ڈکیٹ کا رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کی صبح میدان میں نہیں آئے ان کی غیر موجودگی میں محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کی ۔ جبکہ اس معاملے پر پی سی بی کی جانب سے خاموشی رکھی گئی، ایک بیان میں کہا گیا کہ بابر اعظم صحت خرابی کی وجہ سے میدان میں نہیں اتر ے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت مایوس کن ہے، ساری ٹیم کیلئے شکست افسوسناک ہے ۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور فائٹ بیک کیا، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیریزمیں3،4 ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہیکیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے، کوشش کریں گے نئے لڑکوں کو پورا وقت دیں۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو ا?زمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں ، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ
انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم تھی اس لیے رضوان جو کہ مسلسل کھیلتے ہوئے ا?رہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں اور کھیلتے ہوئے ا?رہے ہیں انہیں کھلایا جائے اب بیٹھیں گے اور ڈسکشن کریں گے اور جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوادعالم فارم میں نہیں تھے
ان کی جگہ سعودشکیل ا?ئے انہوں نے پرفارم کیا، ہماری نئی ٹیم ہے جتنیمواقع دیں گے تو نتیجہ ا?ئے گا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پلاننگ ہوتی ہے اس پر عمل کررہے ہیں ، ٹیم کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنیکی کوشش کررہیہیں ،وقت لگے گا،اگر اچھے نتائج نہیں ا?ئیں گے
تو ہر طرف سے باتیں ہوں گی۔ کوچ سے متعلق سوال پر بابر نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ بہترین ہے وہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئرکرتے ہیں ،کوچز صرف بتاسکتے ہیں عملدرا?مد تو گراؤنڈ میں کھلاڑی ہی کرتے ہیں۔ ، ان کا کہنا تھا کہ ہم فائٹ بیک نہ کرسکے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا،
پہلی اننگز میں ہم نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں اور اس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہترین بائولرز کی بھی خدمات حاصل نہیں تھیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا، کچھ چیزیں اس سیریز سے مثبت بھی آئی ہیں مگر بہرحال ہمیں شکست ہوئی ہے اور بہت ساری چیزوں میں ہم پیچھے ہیں۔