منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو کیا ہوگا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے تاحال گورنر کے حکم پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب نہیں کیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوتا تو کیا ہوگا ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کےمطابق گورنر پنجاب کے

اجلاس بلانے پر سپیکر نے رولنگ دی تھی۔ سپیکر نے اپنی رولنگ میں گورنر کے اجلاس بلانے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ گورنر نے وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس بلانے کا حکم دے رکھا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا تھا۔ اگر آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوتا اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کو ووٹ نہیں لیتے تو گورنر بلیغ الرحمان اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی اپنے ایک بیان میں اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو ہم وزیر اعلیٰ ہائوس کو سیل کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…