لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبرہے ،گندم گیس بجلی مہنگی اور نایاب ہو چکی ہے،سٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سے نیچے ،گندم4100 روپے فی من سے اوپر چلی گئی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادکے بلدیہ سے بھاگھنے والے الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی دستیاب نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مارکیٹیں8بجے بندکرانے سے کچھ نہیں ہوگا،الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 27کلومیٹرکے اقتدار کوبچانے کے لئے حکمرانوں نے سارے ملک کودا ئوپرلگادیاہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، گورنراور سپیکرمیں پھڈاہے ،پیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہے ،سابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈاہے ،ہرطرف پھڈاہی پھڈاہے،72گھنٹے اہم ہیں ،جمعہ کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو لگ پتا جائے گا۔