منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمیزراجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کوارسال

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کوارسال کردی گئی۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس کوبھجوا دی، جس میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے نجم سیٹھی اورشکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔یاد رہے کہ 2014ء میں ھبی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی پی سی بی کوپی سی بی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔بعد ازاں 2018ء پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو انہیں مستعفی ہونا پڑا اور ان کی جگہ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا۔نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا آغاز کیا اورملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی شان دار کامیابی کے بعد لیگ کے اگلے دونوں ایڈیشن پہلے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے اور پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…