جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جب جوان تھاسعدیہ امام نے بیوی کے سامنے گلے لگایا،اداکارہ کے اقدام سے میری طلاق ہوتے ہوتے بچی ، سینئر اداکار شبیر جان کا حیران کن انکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)سینئر اداکار شبیر جان نے دعوی کیا ہے کہ جب وہ جوان تھے تب اداکارہ سعدیہ امام نے انہیں ان کی بیوی کے سامنے گلے لگایا، جس وجہ سے ان کی طلاق ہوتے ہوتے بچ گئی۔شبیر جان کا شمار پاکستان ٹیلی وژن کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا، وہ 1990کے مقبول اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

شبیر جان نے سعدیہ امام سمیت ماضی کی دیگر مقبول اداکاراوں کے ساتھ کیا ہے اور تاحال وہ اسکرین پر زائد العمر کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت زندگی کے دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔سینئر اداکار نے کہا کہ مرد چاہے کتنے بھی دعوے کرے لیکن شادی کے بعد اس کی گھر میں عزت کم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا شبیر جان سیلون متعارف کروایا، انہوں نے اپنے سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ مرد حضرات کو پروٹوکول اور عزت دیا کریں، کیوں کہ 95فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ان سے پوچھا کہ سر جو باقی پانچ فیصد مرد ہیں، وہ کیسے بچ جاتے ہیں؟ جس پر انہوں نے سٹاف کو کہا کہ باقی پانچ فیصد مرد جھوٹ بولتے ہیں۔پروگرام کے دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں شبیر جان نے بتایا کہ سعدیہ امام وہ واحد شوبز شخصیت ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے 2001کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور دوسرے لوگوں کی منتوں کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کیا۔اداکار نے بتایا کہ اداکارہ نے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اور ان کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچا۔شبیر جان کے مطابق ہر انسان کے لیے بچے اور بیوی سب سے اہم ہوتے ہیں

اور انہوں نے بھی اپنے گھر کی خاطر سعدیہ امام کے ساتھ کام کرنا بند کیا، کیوں کہ اداکارہ کی وجہ سے ان کی طلاق ہونے والی تھی۔اداکار نے انکشاف کیا کہ دو دہائیاں قبل جب وہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کرنے گئے تو سعدیہ امام ان کے کمرے میں آئیں

اور انہیں بیوی کے سامنے گلے لگایا جس پر ان کی اہلیہ ناراض ہوگئیں۔شبیر جان کے مطابق سعدیہ امام نے پہلے ان کی بیوی کو سلام کیا اور پھر ان ہی سامنے انہیں گلے لگایا، جس پر ان کی بیوی انہیں غلط سمجھنے لگی۔اسی بات پر انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے اور سعدیہ امام کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا

بلکہ اور سعدیہ امام اچھے ساتھی اداکار کے طور پر کام کرتے تھے۔شبیر جان کا مذکورہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے، تاہم تاحال سعدیہ امام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…