اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں حیلہ و بہانہ کریں تو گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں حیلہ و بہانہ کریں تو گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر پنجاب نئے نوٹیفکیشن میں لکھ دیں گے کہ پرویز الہٰی اب وزیراعلیٰ نہیں رہے۔نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر پرویز الہٰی نہ تو وزیراعلیٰ ہائوس جاسکیں گے اور نہ ہی اْن کے پاس سی ایم کا پروٹوکول ہوگا۔