منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ٹی وی ریموٹ کی بیٹری نگلنے والے بچے کی جان بچالی گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ٹیلی ویژن ریموٹ کی بیٹری نگلنے والے 2 سالہ بچے کی جان بچالی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے 2 سالہ بچے کے معدے سے بیٹری نکال لی۔مقامی گیسٹرو اینٹرولوجسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بروقت طبی اقدام کے باعث بذریعہ اینڈواسکوپی اس کے معدے سے بیٹری نکالنا ممکن ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بچے کے والدین اس کی طعبیت بگڑنے پر پہلے تو اسے گھر کے قریب اسپتال لے گئے مگر جب یہ پتہ چلا کہ اس نے بیٹری نگل لی ہے تو پھر اسے مذکورہ بالا اسپتال لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن تھیٹر کو الرٹ کرنے کے بعد بچے کو کرکے تقریبا 20 منٹ کے اندر اس کے معدے سے بیٹری نکالی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق اگر یہ بیٹری معدے سے کسی اور جگہ پہنچ جاتی تو معاملہ بگڑ سکتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…