منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عدنان صدیقی کی جانب سے لیونل میسی کیلئے دلچسپ انعام کا اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی کیلئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے پر دلچسپ انعام کا اعلان کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار عدنان صدیقی کی اداکار اعجاز اسلم اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ

مومن ثاقب کے ساتھ ایک کامیڈی سے بھرپور ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکار کی جانب سے معروف فٹبالر کو پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومن ثاقب ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور عدنان صدیقی کو میسی کو بہترین کارکردگی پر انعام دینے کے اعلان کی دعوت دیتے ہیں جس پر معروف اداکار معروف فٹبالر کو پاکستان کی کسی ’’ فرضی‘‘ سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں عدنان صدیقی کو پنجابی زبان میں ’’میسی تواڈے واسطے جہلم دی چہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ‘‘ کہتے سنا جاسکتا ہے جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اس فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں‘‘۔ ویڈیو کے ایک آخر میں ایک شخص کو ’’ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا‘‘ کا نعرہ لگاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…