منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اداکاری چھوڑنے کے بعد شاہ رخ خان کا منصوبہ سامنے آگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کے بعد مستقبل کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا۔شاہ رخ خان ان دنوں 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم پٹھان کی تشہیر میں مصروف ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے بھارتی کرکٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے

اداکاری سے 4 سال کی بریک اور پھر مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اداکاری سے بریک لینے کے دوران مجھے کوکنگ اور صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو کو فٹ رکھنے کے لیے وقت مل گیا، میں نے اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔شاہ رخ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث گھر مں رہنے کی وجہ سے میں نے گھر میں ہی جم شروع کردیا، کچن میں کام کیا، کپڑے دھوئے بلکہ میں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھر کاسارا کام بھی کیا۔کنگ خان نے مزید بتایا کہ اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے نام سے مٹھائی کی دکان بھی کھول سکتا ہوں ۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان 4 سال کے بعد فلم پٹھان کے ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کر رہے ہیں، 2018 میں ان کی آخری فلم زیرو ریلیز کی گئی تھی، اس دوران وہ کئی فلموں میں مختصر کردار کرتے بھی نظر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…