کراچی (این این آئی)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی بھی فاسٹ بولر نکلے، شاہین کو بولنگ ٹپس دینے کا انکشاف ہوا ۔ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے میگا اسٹار لیگ کی 2 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں شاہین کے بھائی ریاض آفریدی کو بہترین بولنگ اور بیٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ریاض آفریدی کے بہترین بولنگ اٹیک پر کمنٹیٹر نے کہاکہ یہ بولنگ ریاض آفریدی کیلئے بھی کڑا امتحان ہے کیونکہ شاہین جب بولنگ کرتے ہیں ریاض انہیں بہت میسیجز کررہے ہوتے ہیں اور سکھارہے ہوتے ہیں اس وقت شاہین بھی ہمیں ضرور دیکھ رہے ہوں گے ۔ایک ویڈیو ریاض آفریدی کی بیٹنگ کی ہے جس میں انہیں سعید اجمل کو چھکا مارتے دیکھا گیا۔صحافی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین نے ریاض آفریدی کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ آج بھی وہی انرجی ہے جو 2004 میں تھی۔