منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

صوبائی حکومت نے27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے میں 26 دسمبر کو جزوی جبکہ 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے صوبے میں جزوی اور عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق

26 دسمبر کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی۔ یہ چھٹی کرسمس کے سلسلے میں دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کی جزوی اور27 دسمبر کی صوبائی تعطیل کا اطلاق لازمی سروسز، کووڈ کی ایمرجنسی ڈیوٹی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں میں شامل ملازمین پر نہیں ہوگا۔27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔اسی مناسبت سے ہر سال پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب نوڈیرو کے گائوں گڑھی خدا بخش میں ہوتی ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت ان کے اہل خانہ اور پارٹی کے رہنما اور کارکن شرکت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…