منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تین صفر سے شکست پر دکھ ہے، کونے میں جاکر رونے کا دل چاہ رہا ہے، ثقلین مشتاق

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے تین صفر سے شکست پر مجھے بھی دکھ ہے، کونے میں جاکر رونے کا دل چاہ رہا ہے۔ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین صفر کو دیکھیں گے تو کافی دکھ ہوگا، سیریز کو سیشن بائی سیشن ڈی کوڈ کریں تو لگے گا کہ ہم نے اچھا کھیلا، سیریز کے دو میچز میں ہم جیت کی طرف جارہے تھے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، دوسرے ٹیسٹ میں سعود شکیل کے آٹ پر ہر کسی نے کہا وہ آٹ نہیں تھا، اس کے علاوہ ہم ملتان میں کنٹرول میں تھے۔انہوں نے کہا کہ تین صفر پر سیریز میں شکست پر مجھے بھی دکھ ہے، دل چاہ رہا ہے کونے میں جاکر رئوں، بہانہ نہیں بنارہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انگلینڈ زیادہ تجربہ کار ٹیم ہے، تجربہ کار ٹیم کو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کافی مدد ملتی ہے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ تجربہ کار ٹیم کے خلاف ہم نے نوجوان ٹیم کو کھلایا تھا،سیریز سے قبل یہی سوچا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے، سعود شکیل اور ابرار کی کارکردگی اس سیریز کے مثبت پہلو ہیں، پروفیشنل لائف میں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر برے دن کا سوچ لیا کہ سب گیا تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، اس نتیجے کی توقع نہ تھی لیکن ہمیں شکست سے سیکھنا ہوگا،طویل مدت میں آپ کی تمام چیزیں ایکسپوز ہوجاتی ہیں، کم مدت کی کرکٹ میں یہ چیزیں چھپ جاتی ہیں۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے آپ کو ٹیکنیکلی مضبوط ہونا پڑتا ہے، ہمیں ہر پہلوں پر کام کرنا ہوگا، راتوں رات تو نہیں ہوگا تاہم محنت کرنا ہوگی، انگلینڈ نے اس انداز کو اپنانے سے قبل پوری ورکنگ کی ہے، پہلے سب نے مل کر سوچا ہوگا کہ کیسی کرکٹ کھیلنی پھر یہ انداز اپنایا، اس ٹیسٹ سیریز میں جب ہم نے کنٹرول کیا تو وہ بھی روایتی انداز میں واپس آئے،

ہم ون ڈے ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہوئے اس ٹیسٹ سیریز میں آئے ہیں۔انہوں نے ناقدین کیلئے کہا کہ تنقید ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، پرسنل نہ ہو، غلطیوں کی نشاندہی ضرور کریں، ٹیم پر جو تنقید ہورہی ہے اس پر ڈریسنگ روم میں بات نہیں ہورہی۔

ابرار احمد سے متعلق ثقلین مشتاق نے کہا کہ ابرار نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اسے اور محنت کرنا ہوگی، دنیا ہر چیز پر کام کرتی رہتی ہے، ابرار کو بھی ہر بار بہتر ہونا پڑے گا، ابرار اگر اس پرفارمنس پر ہی مطمئن ہوگیا تو اس کا سفر رک جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…