منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مودی سرکار کا کرناٹک میں حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کا فیصلہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک (این این آئی)کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد مودی کی مسلم دشمن حکومت نے اب حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کی تیاری شروع کر دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس مارچ میں ہندوئوں کے تہوار یوگادی کے موقع پر انتہاپسندوں نے گوشت کی

خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور تب سے باقاعدہ ایک مہم بھی چلائی جارہی ہے جس پر نام نہاد سیکولر جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے کرناٹک میں ایک بل لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حلال گوشت پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔مودی سرکار نے ہندو انتہا پسند جماعتوں کو خوش کرنے اور ووٹ حاصل کرنے کی لالچ میں یہ بل چند دنوں میں شروع ہونے والے اسمبلی کے سیشن میں لانے کا ارداہ ظاہر کیا۔اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمراں جماعت کے اس ارادے کو بھانپتے ہوئے پارلیمان میں بل کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کردیا جب کہ مسلم جماعتوں نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔آمرانہ رویہ رکھنے والی بی جے پی نے اپوزیشن جماعت اور مسلم جماعتوں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے بل پیش کرنے پر ڈٹے رہنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ایک بار پھر کرناٹک میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔خیال رہے کہ بل بی جے پی کے کرناٹک سے رکن اسمبلی روی کمار پیش کریں گے جو اس سے قبل حلال گوشت پر پابندی کے لیے کرناٹک کے گورنر کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…