پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلا دی،بڑا دعویٰ

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کے اپنے وزیر اعلی نے شٹ اپ کال دے دی ہے ،چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلا دی. پرویز الہی سمجھدار سیاستدان ہیں انہوں نے موقع دیکھ کر پتہ پھینکا ہے

اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پرویز الہی عمران خان سے گجرات ، چکوال اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں آئندہ انتخابات میں 30 نشستوں پر گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب پانے والے اور جن کو وہ چپڑاسی رکھنے کے قابل نہیں سمجھتے تھے، آج وہی عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں ،عمران خان ریاست کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے ، جہاں وہ ہر طرح کی من مانی کر سکیں، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران نیازی سن لیں ! اتحادی حکومت اور پاکستان کے عوام آپ کی عدم استحکام کی سازشیں ناکام بنائیں گے . انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان جادو ٹونے کے بعد کیا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ملک کو جادو نگری میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں نیازی صاحب ملک و قوم کے بقا کے فیصلے جادو ٹونے اور فال نکال کرنا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…