جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’میرے پاس کہنے کیلئے بہت باتیں ہیں‘ پرویز الٰہی کے بیان پر بزدار کا جواب

datetime 19  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرے پاس بھی کہنے کو بہت سی باتیں ہیں مگر یہ موقع مناسب نہیں ، تنقید میرے اوپر نہیں بلکہ تحریک انصاف کے بیانیے پر ہوتی ہے ، اپنے دور میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی

انہوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ساڑھے تین سال سے زیادہ عرصہ اس صوبے کی خدمت کی ہے اور جو کچھ کیا اس سے میرا ضمیر مطمئن ہے ، ریکارڈ ڈویلپمنٹ ، گڈ گورننس اور یہاں کسی کے خلاف بھی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی لہٰذا میں سب کا بڑا دل سے احترام کرتا ہوں اور انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ ان کے ساتھ ہم چل کر آگے چیزوں کو بہتر کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ میرے پاس بھی کہنے کے لئے بہت ہی باتیں ہیں مگر یہ موقع مناسب نہیں ہے کہ میں اس طرح کی باتیں کروں ۔ ہر کسی کے دل اور ضمیر کی بات ہوتی ہے کہ کون کیا کہتا ہے ، میں نے کبھی کسی خلاف کوئی بات کی ہے اور نہ میں آج ایسی کوئی بات کروں گا ۔ ہم نے صوبے اور قوم کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف آگے بھی قوم کی خدمت کرے ۔انہوںنے کہا کہ میرے اوپر جو تنقید ہوتی ہے وہ دراصل تحریک انصاف کے بیانیے پر تنقید ہورہی ہوتی ہے ۔تحصیل ناظم کے حوالے سے سوال کے جواب میں عثمان بزادار نے کہا کہ 2001ء میں تحصیل ناظم بنا اس وقت پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں بنے تھے ، میں دوسری مرتبہ بھی تحصیل ناظم منتخب ہوا وہ بتائیں اگر میں ہار گیا تھا تو مجھے تحصیل ناظم کیسے بنایا گیا ۔گجرات کے فنڈز روکنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے ،

ہم نے پورے صوبے کی خدمت کی ہے اور ہر جگہ ڈویلپمنٹ کروائی ہے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی بلکہ ہر ڈسٹرکٹ کو ہم نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج دیا ہے اور یہ جتنی ڈویلپمنٹ میرے دور میں ہوئی وہ ریکارڈ ہے ،

شاید ہی پنجاب کی تاریخ میں اتنی ڈویلپمنٹ کسی اور کے دور میں ہوئی ہو ۔ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے شدید تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ ہم (ق) لیگ کے ساتھ اتحادی ہیں اور اتحادیوںمیں اس طرح کی باتیں چلتی رہتی ہیں ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…