منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے پاس تمام سیاسی آپشنز ہی ختم ہو گئے ، حیران کن انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھونس دھمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے جہاں ان کے پاس سیاسی آپشنز ہی ختم ہو چکے ہیں،تحریک انصاف کے ارکان بھی

عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں۔پیر کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پارلیمانی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ڈائیلاگ پر، جب آپ جمہوری اور آئینی سیاست کے بجائے فسطاعیت کی سیاست کریں گے تو یہی انجام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اتحادیوں کے بیچ اختلافات اب سب کے سامنے آگئے ہیں ، تحریک انصاف کے ارکان بھی عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں۔ اس کا مطلب ہے اسمبلی توڑنے کی خواہش صرف ایک ہی شخص کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں غلام اسحاق خان اور ڈکٹیٹروں نے اسمبلیاں توڑی تھیں، عمران خان کی سوچ بھی ان صاحبان سے مختلف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو اپنے سیاسی بیانیہ کیلئے کسی نہ کسی کو مورد الزام ٹھہرانا پڑتا ہے،بیرونی سازش کا بیانیہ بینقاب ہوا تو عدم اعتماد کا الزام سابق چیف پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو غلط فہمی ہے کہ حکومت اور ادارے دبائو میں آکر ان کے مطالبے تسلیم کر لیں گے، اس بند گلی سے ان کو پارلیمان ہی نکال سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…