منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آپ لوگ اتنے پیارے کیوں ہوتے ہیں؟ لائیو شو میں حارث اور شاہین سے لڑکی کا سوال

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سے لائیو پروگرام کے دوران خاتون مداح نے سوال کیا جس پر دونوں کرکٹرز سمیت باقی تمام افراد کے قہقہے لگ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ ایک سیشن کیا جسے جیو کے پروگرام اسکور پر نشر کیا گیا۔پروگرام میں ٹیم کے کپتان شاہین سمیت حارث رؤف نے شرکت کی، اس کے علاوہ عاقب جاوید اور ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔دوران شو دعا نامی مداح نے شاہین اور حارث سے سوال کیا کہ ‘آپ لوگ اتنے خوبصورت اور دلکش کیوں ہیں؟سوال سن کر میزبان یحییٰ حسینی سمیت حارث اور شاہین کے قہقہے لگ گئے، ساتھ ہی دونوں کرکٹرز شرمانے بھی لگے۔یحییٰ نے سوال کیا ‘دعا یہ بتائیں شاہین زیادہ پیارا ہے یا حارث؟میزبان کے سوال پر شاہین نے حارث کی جانب اشارہ کیا ، مداح نے جواب دیا مجھے حارث رؤف زیادہ اچھے لگتے ہیں جس پر میزبان نے حارث سے سوال کیا ‘بتائیں آپ اتنے پیارے کیوں ہیں؟جواب میں حارث نے ہنستے ہوئے جواب دیا ‘قدرت کا نظام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…