منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

توانائی کی بچت کیلئے پالیسی تیار کرلی گئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں توانائی کی بچت کیلئے پالیسی تیار کرلی گئی ہے، جس میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو سولر پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نیشنل توانائی تحفظ اتھارٹی (نیکا)نے توانائی تحفظ پالیسی 2022 تیار کرلی ہے، جس میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو

سولر پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نیشنل توانائی تحفظ اتھارٹی کے تیار کردہ مسودے میں ٹرانسپورٹ، سرکاری اور نجی عمارتوں میں موٹرز، بوائلز دیگر آلات بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان آلات کے باعث ملک میں توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔پالیسی دستاویز میں تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کو سولر پر منتقل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے موقف دیا گیا ہے کہ صرف رہائشی عمارتوں میں 24 فیصد توانائی استعمال ہو رہی ہے، گھروں کو سولر پر منتقل کرنے سے 5200 میگاواٹ بجلی بچے گی۔پالیسی میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے انرجی بچت گھر تعمیر کئے جائیں گے، اور سرکاری اور نجی عمارتوں کیلئے انرجی کنزرویشن کوڈ متعارف کرائے جائیں گے۔ اور دستاویز کے مطابق سرکاری اور نجی عمارتوں کو سالانہ انرجی ایفشنٹ آڈٹ کرانا ہوگا۔دستاویز میں موٹر ویز پر 800 سی سی کے علاوہ دیگر سنگل گاڑیوں پر بھاری ٹول کی تجویز دی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے نیشنل فیول اکانومی اسٹینڈرڈ بنائے جائیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کا بھی سالانہ انرجی آڈٹ ہوگا، الیکٹرک وہیکلز اور چارجنگ اسٹیشنز پر کام تیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…