جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ گرم، لاہور میں تین اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختوا نخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ گرم ہو گیا،صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین اہم سیاسی شخصیات کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے

اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی۔ شہباز شریف نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر معیشت سمیت مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان بارے تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف واپس اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے جہاں کچھ دیر بعد پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ان سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی معاشی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو چوہدری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل خصوصاً پنجاب اسمبلی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس سلسلہ میں قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور رہنماؤں کی سطح پر بھی رابطے ہوں گے جس میں متفقہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…