منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چودھری پرویز الہی کے بیان پر اعتماد میں لینے کیلئےمونس الہی کی عمران خان سے ملاقات

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر عمران خان کو اعتماد میں لینے کے لیے مونس الہی ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ملاقات کرکے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل عمران خان نے پنجاب اور

خیبر پختون خوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر ایک بار پھر تنقید کی تھی جس پر آج وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کے بیان کو احسان فراموشی قرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ آئندہ جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کوئی بات کی گئی تو ہماری پوری جماعت بھی جواب دے گی۔پرویز الہیٰ کے اس بیان کے بعد پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے چوہدری مونس الہی عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کے حوالے سے بات چیت کی گئی، مونس الہی نے پرویز الہی کے بیان کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا اور پرویز الہی کے بیانات پر اعتماد میں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی جس کے بعد مونس الہٰی زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…