منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا وقت آگیا ،حکومت عوام کیساتھ کھلواڑ کررہی ہے،محمداعجاز الحق کا دعویٰ

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ضیا شہید)کے صدر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا وقت آگیا ہے،موجودہ حکومت 22کروڑ عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے،ملک کو اقتصادی طور پر دیوالیہ ہونے کے خطرات لاحق ہیں، یہ جتنے مرضی کیس معاف کرا لیں،یہ دوبارہ کھلیں گے ،جو کھایا ہے وہ نکالنا پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

ملک ذوالفقار علی کی جانب اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغانستان میں جہاد نہ ہوتا اور افغانیوں کی قربانی نہ ہوتی تو آج ملک نیوکلیئر پاور نہ ہوتا اور اگر ہم نیوکلیئر پاور نہ ہوتے تو ہماری آزادی خطرے میں ہوتی انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں چند لوگ میوزیکل چیئر گیم کھیل رہے ہیں جو مرضی کھالو اور پھر اسے معاف کرالو۔ اگر ہم نے ملک کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے ہمت نہ کی تو تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی۔ موجودہ صورتحال میں عمران خان نے ملک کو اس مشکل سے نکالنے کی ایک کوشش کی ہے۔ پی ڈی ایم نے عمران خان کو کرسی سے اتارا اللہ تعالی نے اسے عوام کے دلوں میں بٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد الیکشن کرا دئیے جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیونکہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں 8 ماہ رہ گئے ہیں۔ اور جتنا عرصہ یہ حکومت رہے گی اس کا فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا۔ ملک میں جب تک تسلسل و استحکام نہیں ہوگا تب تک معیشت مضبوط نہیں ہوگی۔ تقریب میں ملک ذوالفقار علی، مہر عمران پرویز ڈھول، چودھری اظہر اقبال، میاں عاصم علی، ملک شفیق احمد، ملک سجاد وینس، سردار فہد سمیع، ملک آفتاب، ملک عظیم سرور، حاجی قاسم بوسن و دیگر شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…