جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر فرانس ارجنٹائن کو شکست دے گی تو کون سا اعزاز حاصل کرکے دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) فرانس نے بھی فٹبال ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ دیا، لگاتار دوسرے فائنل میں رسائی پانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی۔تفصیلات کے مطابق فرانس نے ورلڈکپ سیمی فائنل میں مراکش کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، اس طرح وہ لگاتار دوسرے فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی۔

اس اعزاز میں ٹیم نے اٹلی، برازیل، ویسٹ جرمنی، ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کو جوائن کرلیا۔سب سے پہلے اٹلی کو 1934ء اور پھر 1938ء میں لگاتار 2فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، برازیل 1958ء اور 1962ء کا فائنل کھیل کر دوسری ٹیم بنی تھی، نیدرلینڈز نے 1974ء اور 1978ء کے فائنلز میں جگہ بنائی تھی، ویسٹ جرمنی نے 1982ء، 1986ء اور 1990ء کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ارجنٹائن نے پہلے 1986ء اور 1990ء اس کے بعد 1994ء ، 1998اور 2002 ء میں فائنل کھیلا، اس کے بعد برازیل نے دوبارہ فہرست میں جگہ بنائی۔مجموعی طور پر ایسے 7مواقعوں میں سے صرف 2ٹیمیں ہی لگاتار دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں، ان میں اٹلی 1934اور 1938جبکہ برازیل 1958اور 1962 شامل ہیں۔نیدرلینڈز اور ویسٹ جرمنی لگاتار 2 فائنلز کھیلنے کے باوجود ٹائٹل سے محروم رہے، ویسٹ جرمنی نے 1990ء میں لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز پانے کے بعد فتح بھی حاصل کی تھی، اس کے ساتھ وہ لگاتار 3 فائنلز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بھی بنی۔اتوار کو فرانس گزشتہ 7 ورلڈکپ ایڈیشنز کا چوتھا فائنل کھیلے گا، پہلی بار ٹیم 1998ء میں فیصلہ کن معرکے میں پہنچی جب برازیل کو شکست دے کر ٹائٹل بھی جیتا تھا، اس کے بعد فرنچ ٹیم نے 2006ء کا بھی فائنل کھیلا مگر اسے پنالٹی شوٹ آٹس پر اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سال 2018ء میں فرانس نے اپنی تاریخ کا تیسرا فائنل کھیلا اور کروشیا کو مات دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتا۔ اب اگر فرانس ارجنٹائن کو مات دے تو وہ 60برس کے دوران ٹائٹل کا دفاع کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…