منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فرنس آئل کی طلب میں کمی، اٹک ریفائنری عارضی بند

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں ریفائنریوں کے لیے بھی مشکل وقت شروع ہوگیا جب کہ گرمی کم ہوتے ہی فرنس آئل کی طلب بھی کم ہوگئی جس کے نتیجے میں اٹک ریفائنری نے جزوی شٹ ڈائون کا اعلان کردیا۔اٹک ریفائنری کی یومیہ پروسیسنگ گنجائش 53,400بیرل ہے،

اس کے شٹ ڈائون کے نتیجے میں توانائی کے جاری بحران میں مزید شدت آجانے کا خدشہ ہے۔اے آر ایل کے کمپنی سیکرٹری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ اٹک ریفائنری کا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ لگ بھگ 8روز کے لیے بند کیا جارہا ہے، جس کی وجہ فرنس فیول آئل کی طلب میں کمی ہے۔ مذکورہ عرصے کے دوران ریفائنری اپنی مکمل گنجائش کے 35فیصد کے لگ بھگ آپریشن جاری رکھے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ طلب کو پوری کرنے کے لیے مناسب مقدار میں تمام پروڈکٹس کا اسٹاک موجود ہے۔ اس دوران معمول کی مینٹی ننس سے متعلق سرگرمیاں بھی رو بہ عمل لائی جائیں گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں کام کرنے والی دیگر چار ریفائنریز کی بھی عارضی یا جزوی بندش کا خطرہ ہے کیونکہ گزشتہ 4-5برس کے دوران ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ریفائنریوں کی جزوی بندش کے نتیجے میں پٹرول اور ڈیزل جیسی دیگر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔فرنس آئل زیادہ تر بجلی بنانے والے پاور پلانٹس میں استعمال ہوتا ہے لیکن موسم سرما میں طلب کم ہوتے ہی حکومت نے مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنانا بند کردی، جس کے باعث فرنس آئل کی طلب میں بھی نمایاں کمی آگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…