لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹس اور ریسٹورٹنس رات 10بجے بند کرنے کا حکم

14  دسمبر‬‮  2022

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ میںکمی کے لئے شہر کی تمام مارکیٹس اور ریسٹورٹنس کو رات 10بجے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے اتوار کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی،ریسٹورنٹس ہفتے میں 4دن رات 10بجے جبکہ 3دن 11بجے بند ہوں گے۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں معزز جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک

کے حوالے سے دائر ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے باعث کچھ گزشتہ روز سے اسموگ میں کمی آئی ہے، آج بھی صبح آسمان بہت بہتر تھا، اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔ہائیکورٹ نے لاہور کی تمام مارکیٹس اور ریسٹورٹنس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اتوار کے روز مارکیٹس کھلی رکھیں، جو دوپہر دو بجے اوپن ہونگی جبکہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات گیارہ بجے بند ہونگے۔جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ جو اسکول جمعہ کے روز بند نہیں کیے جاتے ان کے اسکول سیل کردیں، محکمہ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔عدالت عالیہ نے کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیات سے متعلق متعدد امور پر مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ لاہور میں ہفتے میں کم از کم 3 روز اسکولز بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے، جس کی تعمیل کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب نے لاہور کے اسکولز اور دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…