منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

8ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،ہے، اگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے،شیخ رشید

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملکی سیاسی صورت حال سے متعلق کہا ہے کہ 15سے 30دسمبر انتہائی اہم ہیں، قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے ،کیسزختم کرانے والوں کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں، راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں عمرہ کر کے آیا ہوں، اللہ کے گھر میں بھی لوگ پاکستان کی فکر میں رو رہے ہیں،

نہ ان کو پاکستان میں کوئی پسند کرتا ہے نہ باہر پسند کرتا ہے، ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکے ہیں، نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں نہ پینشن دینے کے، پورٹس پر سامان گل سڑ رہا ہے، ہماری اس 8ماہ کی حکومت میں پیناڈول تک نہیں ہے،شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے کہوں گا جتنے لوگوں نے اپنے کیسز ختم کروائے ہیں، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا ان کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں، ان کی ساری دولت ملک سے باہر ہے، یہ اپنی دولت ملک میں واپس لائیں، ملک شدید اور سنگین ترین پیچیدہ حالات سے گزر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور عدلیہ بھی ہماری ہے، 8ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے دور رہیں گے مگر وہ ملک اور عوام سے دور نہیں رہ سکتے، میں نے اسٹیبلشمنٹ سے کہا ہے ملک بچانا سب کا کام ہے، اس ملک کے حالات بہتر ہوں گے تو سب خوشحال ہوں گے،شیخ رشید نے کہا کہ میں 16دسمبر سے 20دسمبر تک لاہور ہی ہوں گا، لوگوں کو رائے عامہ کا حق ہونا چاہیے، یہ سارے چوروں نے ڈرائی کلیننگ کروائی ہے، جو ایک چور رہ گیا وہ بھی آ جائے گا، ان چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے، اگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے،

مجھے سفیروں نے کہا ہم یہاں کام نہیں کر سکتے، پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، معاشی استحکام پاکستان کے اداروں اور فوج کی ذمہ داری ہے،ان کا کہنا تھا کہ نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کے لئے ترامیم کی ہیں، دنیا میں علم سے بڑی کوئی طاقت نہیں،

علمی طاقت ہی انسان کو آگے لے کر جاتی ہے، عقل بادام کھانے سے نہیں آتی، علم سے عاری لوگوں کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے۔ شہر میں یونیورسٹیوں اور کالجز کی تعمیر میں کردار ادا کیا، مجھے خوشی ہوئی جب اخبار میں پڑھا کہ ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…