جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا میں پاکستان کی زیرملکیت اہم عمارت فروخت کرنےکی تیاریاں

datetime 14  دسمبر‬‮  2022 |

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا میں پاکستان کی زیرملکیت اہم عمارت فروخت کرنیکی تیاری کرلی گئی،امریکا میں فروخت کی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے جو 13ہزار اسکوائر فٹ سے زائد کے احاطے پر قائم ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی عمارت کے قریب سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی بیٹی ایوانکا کا بھی گھر ہے جب کہ عمارت کے قریب دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک جیف بیزوز بھی رہائش پذیر ہیں،فروخت کی جانے والی عمارت میں کئی برسوں سے رہائش و دفاترقائم نہیں اور زیر استعمال نہ ہونیکی وجہ سے پاکستان کی ملکیت عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، شہری قوانین کے مطابق عمارت کی بیرونی شکل کو تبدیل کیے بغیر اس کی مرمت ممکن ہے،پاکستانی عمارت پر 17-2016میں شہری حکومت نے 70ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا،دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے نے عمارت کی فروخت کی تصدیق و تردید سے گریز کیا ہے جب کہ عمارت کے باہر برائے فروخت کے آویزاں بورڈ اچانک ہٹا لیے گئے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…