منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایران کا جوابی اقدام ، مظاہروں کی حمایت کرنے پر یورپی یونین ، برطانوی شہریوں اور اداروں کو بلیک لسٹ کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آئی این پی)ایران نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کرنے پر پر یورپی یونین اور برطانیہ کے شہریوں اور اداروں کو بلیک لسٹ کردیا،ایرانی وزارت خارجہ نے برطانوی و یورپین میڈیا اداروں، فوجی اڈے اور موجودہ و سابق سیاستدانوں سمیت نو اداروں

اور 23افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،ایرانی حکومت نے یورپی یونین کے ریڈیو کو بلیک لسٹ کر کے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا،ایران نے دو جرمن کمپنیوں، واٹر انجینئرنگ ٹریڈنگ GmbH اور Gidlemeister Projekta GmbH، کو اس لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا کہ انہوں نے 1980کی دہائی میں آٹھ سالہ ایران عراق جنگ کے دوران صدام حسین کے ذریعے استعمال کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں حصہ لیا تھا،ایران کی جانب سے یورپی یونین کی شخصیات پر عائد ہونے والی پابندی میں بیشتر جرمن سیاست دان ہیں جنہوں نے تہران کی داخلی پالیسی پر تنقید اور مداخلت کی کوشش کی،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کو بلیک لسٹ کیا اور برطانوی انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ جیفری بینڈ مین کے علاوہ پارلیمنٹ کے کئی موجودہ اراکین پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…