ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ کو اصل ٹھکانے تک پہنچائے بغیر ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کا کرپشن کیسز میں بریت کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کیسز میں بریت کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین بدل کر چوری کو قانونی تحفظ دیا گیا ، یہ صرف اپنے کرپشن کے مقدمات معاف کروانے آئے ہیں ، اتنے ہی صادق او ر امین ہیں تو الیکشن کروائیں ،عوام کتنی پذیرائی دیتی ہے پتہ چل جائے گا ،

سلیمان شہباز کے اکائونٹ سے 16ارب روپے نکلے، انہیں کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، آپ کو اصل ٹھکانے تک پہنچائے بغیر ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، شریف فیملی نے ٹھیکیداری سسٹم میں کرپشن سے پیسہ بنایا، ٹھیکیداری کا شعبہ کرپشن انڈیکس میں انکی کرپشن کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ ،صوبائی مشیربرائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی،سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود اور حماد اظہر نے ڈی جی پی آر آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ایون فیلڈ فلیٹس بیچ کر جہاں مرضی پناہ لے لو لوگ آپ کا محاسبہ کریں گے۔ لوٹی ہوئی دولت سے آپ کو لطف اندوز نہیں ہونے دیں گے۔ جتنا مرضی بھاگ لو، عوام نے آپ کی سزا متعین کی ہے۔ انہوں نے کہا یہ لوگ آئندہ الیکشن میں ٹکٹیں اپنے خاندانوں میں ہی بانٹیں گے۔ آپ کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہو گا۔ الیکشن جب بھی ہو گا عوام آپ کی اوقات بتائے گی۔ رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ شہباز شریف اور انکے بیٹوں کے خلاف مقدمات کے تحقیقاتی آفیسرز اور گواہان کو پر اسرار طریقے سے قتل کر دیا گیا۔ سازش کے تحت انکو این آر او ٹو دیا گیا اور عوام میں مقبول ترین جماعت کو سائڈ لائن کیا گیا۔ پھر قوانین بدل کر چوری کو قانونی تحفظ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چوری کو کہا گیا کہ یہ چوری ہی نہیں رہی،

یہ شخص جو عمران خان کے اوپر جس طرح کے جملے کس رہا ہے، یہ حکومتی ایوانوں میں کک بیکس اسپیشلسٹ مشہور ہے، تمہاری کیا اوقات جو تم عمران خان سے مخاطب ہو، سکول میں جاتے بچے کو بھی ان دونوں خاندانوں کی اصلیت کے بارے میں پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی جواب نہیں آیا کہ ان کے ملازموں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے۔

سلمان شہباز ان ممالک میں کیا کرنے جاتا تھا جنہوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ لگائے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ قوم کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے ، قوانین تبدیل کیے جا رہے ہیں،قانون بدل کر چوری کو لیگل کور دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم باعزت بری ہو گئے ، کرپشن کیسز میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ یہ صرف کرپشن کے مقدمات معاف کروانے آئے ہیں ،

اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو آئیں الیکشن کروائیں ۔الیکشن کا نام لو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، ایک سائیکل چوری کرنے والے کو پولیس الٹا لٹکا دیتی ہے، حکومت کے ایوانوں میں کک بیکس اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور شخص کو ہار پہنائے جاتے ہیں، تمہیں تو فیٹف میں جا کر لیکچر دینا چاہیے کہ منی لانڈرنگ ہوتی کیسے ہے۔رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا کہ شہباز اور نواز میں مقابلہ لگا تھا کون زیادہ پیسے بناتا ہے۔

شہباز شریف کے اثاثے چند سالوں میں 1.5 کروڑ سے ساڑھے سات ارب روپے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ملک کی تباہی ہو رہی ہے، ان کی کوشش ہے اپنے کیسز ختم کروائے جائیں، جو بھگوڑے تھے ان کو بھی واپس لایا جا رہا ہے۔سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس میں ٹھیکے دار کمیشن کا پیسہ جمع کرواتے تھے۔ بے نامی اکاونٹ میں ہنڈی کے ذریعے رشوت کا پیسہ باہر بھیجتے تھے اور پھر ترسیلات زر کے ذریعے منگواتے تھے۔

16 ارب انکے اکاؤنٹ سے نکلا جس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنائے۔ نواز شریف نے قانون بنایا کہ باہر سے آنے والے پیسوں کا نہیں پوچھا جائے گا۔ جس کا انہوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ آپ کا بھی حساب ہوگا اور معاف نہیں کیا جائے گا، سلیمان شہباز نے جس طرح کی زبان استعمال کی مجھے بڑا افسوس ہوا۔مشیر وزیر اعلیٰ مصدق عباسی نے کہا کہ یہ خوش فہمی میں ہیں انکے مقدمات ختم ہو گئے۔ جو مقدمات ٹرائل کے بغیر ختم ہو رہے ہیں

نیب کو چاہئے ایسے مقدمات کے کاغذات کی حفاظت کرے۔ مقتدر حلقوں سے درخواست ہے آپ ان کاغذات کے محافظ ہیں کیونکہ کل عدالت بھی آپ سے سوال پوچھ سکتی ہے۔ جن مقدمات میں پنجاب حکومت کو مالی نقصان پہنچا وہ پنجاب کو بھجوانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں 480 ارب ریکور کیا جبکہ انہوں نے گیارہ سو ارب معاف کروائے۔ 2014 سے اٹھارہ تک وزیر اعظم کے دو سرکاری طیارے شہباز شریف کے استعمال میں رہے جس پر 40 کروڑ حکومت پاکستان کا خرچہ آیا اس کیس کو بھی عدالت لے کر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…