بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں لڑکی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران 40 سالہ شخص کو گاڑی کے نیچے کچل دیا، لڑکی موقع سے فرار

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد میں لڑکی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران 40 سالہ شخص کو گاڑی کے نیچے کچل دیا۔ تفصیل کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آیا جہاں پر ایک لڑکی ملازم کے ساتھ گاڑی سیکھ رہی تھی جہاں ایک شخص تیز رفتار بے قابو گاڑی کی زد میں آ گیا۔

جاں بحق ہونے والا شخص اپنی مالکن کے ساتھ زیر تعمیر مکان کی نگرانی کر رہا تھا۔خاتون کی مدعیت میں گاڑی چلانے والی لڑکی اور ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ گولڑہ میں درج کیے گئے مقدمہ میں حادثاتی دفعات شامل کی گئیں۔خاتون کے مطابق ملازم کے ساتھ زیر تعمیر مکان کی نگراہی کر رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار گاڑی بے قابو کر کرمیرے ملازم سلطان سکندر پر چڑھ دوڑی۔زخمی ملازم اسپتال جاتے ہوئے راستے میں چل بسا۔حادثے کی ذمہ داری لڑکی اپنے ملازم کے ساتھ موقع سے فرار ہو گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر 1430/22 درج کرلیا گیا۔ تیز رفتار گاڑی نے سلطان سکندر کو ٹکر ماری۔ ٹکر لگنے سے سلطان سکندر کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملزمہ کی شناخت عدن تیمور کے نام سے ہوئی۔ وقوعہ کی تفتیش بلا امتیاز مقام و مرتبہ انصاف کے اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…