بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے بزدار کو اسمبلی تحلیل سے قبل تونسہ کو ضلع بنانے کی یقین دہانی کرادی

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔نجی ٹی وی جیو کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ڈیرہ غازی خان کے

ارکان اسمبلی کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں شرکا کوپنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔اجلاس میں عثمان بزدار، زرتاج گل، حنیف پتافی، ہاشم جواں بخت، سیف کھوسہ، محی الدین کھوسہ، خواجہ داؤد سلیمانی، علی عباس شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کسانوں کی معاشی صورتحال اورکھاد کے ریٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت نے تاجربرادری کے ساتھ کسانوں کیلئے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں، ہمارے دور میں کسانوں کیلئے کھادمیں سبسڈی دی جارہی تھی، موجودہ حکومت نےکھاد کی قیمت 11 ہزار روپے کرکے زیادتی کی ہے، عالمی سطح پرکھادکی قیمت8سے9ہزارروپے ہے۔تونسہ شریف کو ضلع بنانے کے حوالےسے عثمان بزدار نے عمران خان کو بریفنگ دی اور کہا کہ تونسہ کوعرصے سے ضلع بنانے پرکام کررہے ہیں لیکن ابھی تک ضلع کا درجہ نہیں دیاگیا۔اس پر عمران خان کا کہنا تھاکہ اسمبلیاں تحلیل ہونےسےقبل ہی تونسہ شریف کوضلع کا درجہ دے دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…