بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

کاشتکار جڑی بوٹیاں کاشت کریں تاکہ عمران خان جیسے ذہنی مریضوں کا علاج ہوسکے،منظور وسان

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، مشیر زراعت منظوروسان نے سندھ کے کاشتکاروں کوعمران خان سے متعلق مشورہ دے دیا۔مشیرزراعت منظوروسان نے سندھ کے کاشتکاروں کو عمران خان سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ

کاشتکار جڑی بوٹیاں کاشت کریں تاکہ عمران خان جیسے ذہنی مریضوں کا علاج ہوسکے، کیوں کہ ملک میں ذہنی مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔منظورحسین وسان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ عمران خان اور انکے ساتھ اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں، یہ جڑی بوٹیاں حکیموں کو فروخت کریں گیں تاکہ عمران خان جیسے ذہنی مریض دوا پی کر ایک سے چھ ماہ میں ٹھیک ہوجائیں۔انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی کاشت آگے چل کرکے کام آئے گی کیوں اس کے استعمال سے مرض کم ہوجائے گا، مجھے ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوتے نظر آرہے ہیں، ملک میں عام انتخابات پی ڈی ایم کے رضامندی سے ہونگے۔منظوروسان نے عمران خان سے متعلق پیش گوئی کی کہ جیسے جیسے الیکشن نزدیک ہوگیں یا کیسز سامنے آئیں گے تو عمران خان کوپریشانی کا سامنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ضرور بنیں گیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…