بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

فیفا ورلڈکپ،کروشیا اور مراکش تاریخ رقم کرسکتے ہیں؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا (آن لائن) قطر میں فیفا ورلڈکپ کی جنگ محض 4 ٹیموں تک سمٹ گئی ہے، برازیل، جرمنی، انگلینڈ، اسپین، پرتگال جیسی بڑی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے قاصر رہی ہیں تاہم پہلی بار مراکش نے پہلے کواٹر فائنلز اور اب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 12 بجے شروع ہوگا،

کروشیا کی ٹیم سال 2018 میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے جبکہ فائنل میں انہیں فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مراکش پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، انہوں نے یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں ہراکر ورلڈکپ میں اپنا سفر اب تک جاری رکھا ہے۔ دوسری جانب فرانس اور ارجنٹینا دونوں ہی تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے خواہاں ہیں، وہ پریوں کی کہانی کوختم کرنے کے لیے فیورٹ ہوں گے لیکن ہرجگہ غیر جانبدار لوگ یقینی طور پر چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ کسی نئی ٹیم کی جیت ہواور وہ نویں عالمی چیمپئن ٹیم بن جائے۔اب دیکھتے ہیں،مراکش یا کروشیا میں سے کون سی ٹیم فٹ بال عالمی کپ کی فاتح بن کر نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔ کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 0-1، مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کینیڈا کو 1-4 سے شکست دی، بیلجیم کے ساتھ میچ بغیر کسی گول برابر رہا جبکہ جاپان اور برازیل کو پنلٹی شوٹ پر شسکت دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…