جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

مودی حکومت نے پاکستانی ویب سیریز’’ سیوک دی کنفیشنز ‘‘ پر پابندی لگا دی

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)نریندر مودی کی قیادت میں فرقہ پرست بھارتی حکومت نے پاکستانی ویب سیریز’’ سیوک: دی کنفیشنز ‘‘پر پابندی لگا دی ہے اور ویب سیریز نشر کرنے والے اوٹی ٹی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’’ Vidly TV‘‘کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آن لائن سیریز میں آپریشن بلیو سٹار اور ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت ، گراہم سٹینز نامی عیسائی پادری کے قتل، مالیگائوں دھماکوں، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں، ستلج جمنا لنک کینال سے متعلق بین الریاستی دریائی پانی کے تنازعے جیسے مختلف واقعات کے دوران یاان کے بعد پیش آنے والے واقعات میںسکھوں اور مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کیاگیا ہے۔بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک حکم نامے میں دعویٰ کیا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی ویب سیریزبھارت کے دفاع، ریاست کی سلامتی، غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ بھارت کے دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت اور ملک میں امن وامان کے لیے نقصان دہ پائی گئی ہے۔ویب سیریز میں محسن عباس، ہاجرہ یامین، نذر الحسن، نیئر اعجاز، عدنان جعفر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اس سیریز کو افسانوی مصنف سجی گل اور معروف ہدایت کار انجم شہزاد نے تیارکیا ہے۔بھارتی وزارت نے ویب سائٹ، 2موبائل ایپس، 4سوشل میڈیا اکائونٹس اور OTTپلیٹ فارم Vidly TVکی ایک سمارٹ ٹی وی ایپ کو بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…