جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے ہمارے پاس پلان اے اور بی تھا،اسحاق ڈار کا حیران کن انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن ) وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے ہمارے پاس پلان اے اور بی تھا، جنرل عاصم منیر کو ریٹین کرنا پلان اے کا حصہ تھا،عارف علوی اگر تعیناتی کی سمری روک لیتے تو پلان بی پر عمل کرتے،آرمڈ فورسز کمانڈ کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے مالی سال میں 31ہزار ارب ادائیگیاں ہیں، ہماری پوزیشن اس طرح کی ہے کہ ہم نے ان پیسوں کو دینے کا 2023 تک کا پلان بنایا ہوا ہے،سعودی عرب اور چین کے دورے میں مثبت بات چیت ہوئی، سعودی وزیرخزانہ نے بیان دیا کہ پاکستان کی مالی مدد کریں گے۔ چین اور سعودی عرب کے تمام ڈیپازٹ ری نیو کردیں گے، چینی صدر اور وزیراعظم نے اگر کہہ دیا تو اس کا مطلب وہ کریں گے، ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلئے تمام معاملات پورے ہیں، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو وعدے کیے وہ ہم نے پورے کیے،ہم نے سیاسی طور پر نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کررہے تو بڑھا بھی نہیں رہے، کوشش ہے کہ 30 فیصد ڈسکاؤنٹ پر تیل مل جائے،روس سے تیل خریدنے کی جو پابندی تھی وہ ختم ہوگئی ہے، حکومت نے ابھی تیل کی قیمتوں پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا،آئی ایم ایف کے ساتھ ماضی کی 50روپے والی کمٹمنٹ پوری کرنا ہوگی۔ابھی تک یہ پالیسی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کریں تو پھر بڑھائیں بھی نہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عارف علوی سے معیشت پر بات چیت ہوئی، عارف علوی کو کہا کہ شرائط پر بات نہیں ہوسکتی، وقت سے پہلے الیکشن ناممکن نظر آرہا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے شہبازشریف نے جو نام دیا نوازشریف نے اس کی توثیق کی، آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے ہمارے پاس پلان بی بھی تھا، جنرل عاصم منیر کو ریٹین کرنا پلان اے کا حصہ تھا۔اگر عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روک لیتے تو پلان بی پر عمل کرتے،پلان اے کے تحت جو کرنا تھا وہ کرلیا تھا، آرمڈ فورسز کمانڈ کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…