بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

کچھ ایم پی ایز ایسے ہیں جن کاکام صرف ٹک ٹاک بناناہوتاہے ایوان میں ٹک ٹاک بناکر چلے جاتے ہیں، حیران کن انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوااسمبلی کے ڈپٹی سپیکرمحمودجان نے ایم پی ایز کی عدم حاضری پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بعض اراکین صرف ٹک ٹاک بنانے اسمبلی آتے ہیں ۔منگل کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران جب کورم کی نشاندہی کی گئی

تو اس دوران ایوان میں صرف20اراکین موجود تھے ۔جس پر ڈپٹی سپیکر محمودجان نے کہاکہ کچھ ایم پی ایز ایسے ہیں جن کاکام صرف ٹک ٹاک بناناہوتاہے اور ایوان میںٹک ٹاک بناکر چلے جاتے ہیں ،اس موقع پر دومنٹ تک کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اراکین کی تعداد29تک جاپہنچی جس پر دوبارہ دو منٹ تک گھنٹیاں بجانے کاحکم دیاگیا تاہم اسمبلی کارروائی جاری رکھنے کیلئے ایم پی ایز کی مطلوبہ تعدادپھربھی مکمل نہ ہوسکا بعدازاں ڈپٹی سپیکرمحمودجان نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرسمیت دیگرحزب اختلاف کے اراکین کوتوجہ دلاونوٹس پر صوبائی حکومت کاموقف سنناچاہئے تھا یہاں اے این پی کے دو اراکین صرف ٹک ٹاک کیلئے مشہور ہیں اجلاس جمعہ کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…