لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہونے جارہی ہے، ارکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کردی۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بھکر، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ (ق)لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ (ق)اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، اس حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہوگی، ق لیگ کو آگاہ کردیا، عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































