جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بڑھتی مہنگائی اور مہنگا مٹیریل سرکار کے لیے بھی درد سر بن گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

مکوآنہ ( این این آئی )بڑھتی مہنگائی اور مہنگا مٹیریل سرکار کے لیے بھی درد سر بن گیا، ٹھیکیداروں نے مٹیریل مہنگا ہونے پر پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام کرنے سے ہی انکار کردیا۔

اے ڈی بی بینک پنجاب حکومت کو فیصل آباد سمیت بیشتر اضلاع کی ترقی،خوبصورتی اور واٹر سپلائی سمیت سیوریج کے نکاس کے منصوبوں کیلئیآسان شرائط پر قرض دے رہا ہے، لیکن ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان کے سبب اب کنٹریکٹرز پراجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کررہے ہیں۔کنٹریکٹرز نے پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کے لیے منصوبے کی لاگت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں شہری ترقی کا پروگرام جاری ہے،کنٹریکٹرز نے پی سی ون میں مٹیریل کے موجودہ نرخوں کے مطابق ترامیم کی شرط رکھ دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے پنجاب سٹیز پروگرام پر کنٹریکٹرز کے مسائل پہ حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی لاگت میں ترامیم سے خزانے پر 15 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا،پراجیکٹ کی لاگت نئے تعمیراتی مٹیریل کے مطابق نہ بڑھائی تو منصوبہ مزید 9 ماہ کے لیے تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…