جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

حکومتی وضاحتیں بے اثر، بینکوں کا ایل سیز کھولنے سے انکار

datetime 12  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر، برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی کے منفی اثرات سامنے آنے لگے۔پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے یا معاشی ایمرجنسی لگانے سے متعلق تمام تر حکومتی وضاحتوں کے باوجود ڈالرز کی قلت اثر دکھانے لگی۔تاجروں کو ادویات، خام مال اور پیاز سمیت ضروری اشیا کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دفاعی آلات کی درآمد کیلئے بھی ایل سی کھولنے سے پہلے وزارت خزانہ کی اجازت ضروری قرار دیدی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر گذشتہ ایک سال میں 10 ارب 79 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 6 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ 4 ماہ میں ترسیلات زر 8.6 فیصد کمی سے 9.9 ارب ڈالرجبکہ پانچ ماہ میں برآمدات ساڑھے3 فیصد کمی سے11ارب 93 کروڑ ڈالر رہیں۔سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر نجیب خاقان کے مطابق پاکستان کو ڈالر کی قلت کا سامنا ہے ان فلوز کم ہیں اور آؤٹ فلوز زیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے امپورٹ کم کرنے کیلئے کچھ اشیا کی درآمد پر پابندیاں لگائی ہیں جو 15 فیصد درآمدات کو کور کرتی ہیں۔ماہر اقتصادی امور ڈاکٹر ساجد امین نے بتایاکہ اگر ہم آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے کو کامیابی سے لے چلتے ہیں اور بائی لیٹرل سپورٹ ہمیں مل جاتی ہے تو ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے لیکن اگر اس وقت آئی ایم ایف کے اوپر سیاست کرتے ہیں تو پھر ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ادارہ شماریات کے مطابق اس سال درآمدات کو 80 ارب ڈالر سے کم کر کے 65 ارب ڈالر تک لانے کا ہدف ہے۔ اسٹیٹ بینک ایک لاکھ ڈالر تک کی ایل سی کھولنے کی اجازت دے چکا، آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کے بعد صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…