بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

وزنی کمبلوں کا گہری نیند سے اہم تعلق دریافت

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپسالا(این این آئی) وزنی کمبلوں کی فروخت میں اضافے کا سبب محض ایک رجحان نہیں بلکہ اس کے نیند پر مثبت اثر قرار دیا جا رہا ہے۔سوئیڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وزنی کمبل گہری اور آرام دہ نیند کا سبب بننے والے ہارمون کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں۔سوئیڈش محققین کو تحقیق میں

معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے سوتے وقت وزنی کمبل اوڑھا ان میں ایک عام کمبل اوڑھنے والوں کی نسبت میلاٹونِن کی سطح 30 فی صد سے زیادہ تھی۔میلاٹونِن ہارمون دماغ کے جانب سے قدرتی طور پر ہر رات خارج کیا جاتا ہے تاکہ کسی شخص کو تھکا ہوا محسوس کرا سکے اور ہماری اندرونی گھڑی کو ترتیب دے سکے۔وزنی کمبلوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ عصبی نظام کو آرام دہ کرتا ہے، بے چینی کی کچھ علامات جیسے کہ دل کی تیز دھڑکن یا تیز سانس کو کم کرتا ہے۔ جب آپ تنا میں ہوتے ہیں تو آپ کا دل تیزی سے دھڑکتا ہے جو میلاٹونِن کی پیداوار کو روکتا ہے۔سوئیڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے محققین نے 26 افراد کا دو راتوں تک معائنہ کیا۔ ایک رات میں شرکا وزنی کمبل اوڑھ کر سوئے جبکہ دوسری رات انہوں نے معمول کی چادر استعمال کی۔جرنل آف سلِیپ ریسرچ میں شائع ہونے والی تحقیق میں استعمال کیے جانے والے کمبلوں کے وزن کا موازنہ شرکا کے وزن سے کیا گیا۔ کمبلوں کا وزن شرکا کے وزن کا 12.2 فی صد تھا جبکہ معمول کی چادروں کا وزن 2.2 فی صد تھا۔تحقیق میں شریک افراد رات 10 بجے کے قریب سو گئے اور 11 بجے تک ہر 20 منٹ کے وقفے پر ان کے لعاب کا نمونہ لیا گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ گھنٹے کے آخر میں وزنی کمبل اوڑھ کر سونے والوں میں میلاٹونِن کی پیداوار 32 فی صد زیادہ ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…