جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

راشد خان کی بولنگ پر 53 سالہ لارا کے دلکش اسٹروکس، دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

کابل /لندن(این این آئی)افغانستان کے ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان کی دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کو بولنگ کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صحافی مارک ہوورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں راشد خان کو برائن لارا کو گیند کراتے دیکھا گیا۔

مارک ہوورڈ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز ناقابل یقین منظر دیکھنے میں آیا جب ہر جگہ سے لوگ برائن لارا کو راشد خان کی گیند پر بیٹنگ کرتا دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔انہوں نے لکھا کہ بہترین جینٹلمین جوڑے نے تمام دیکھنے والوں کو بہت ہی محظوظ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشد خان نے نیٹ میں برائن لارا کو متعدد گیندیں کرائیں جن پر لارا نے دلکش اسٹروکس کھیل کر پرانی یادیں تازہ کر دیں۔اس موقع پر برائن لارا نے کہاکہ راشد خان کرکٹ کا بہترین اسپنر ہے اور مجھے اپنے کیرئیر میں انیل کمبلے کو کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔دوسری جانب راشد خان نے کہاکہ جب مجھے پتہ چلا کہ صبح برائن لارا کو بولنگ کروانی ہے تو مجھے بہت ہی اچھا لگا کیونکہ لارا اپنے دور کے بہترین کھلاڑی تھے اور اسپنر کو کھیلنے کے ماہر تھے۔ خیال رہے کہ برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں اور وہ 16 برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…