جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ایک اور اچھی پارٹنر شپ ہوگئی تو انگلینڈ پر دباؤ ہوگا،رضوان

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ایک اور اچھی پارٹنر شپ ہو گئی تو انگلینڈ پر دباؤ ہوگا، ایک اچھا میچ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ایک انٹرویومیں محمد رضوان نے کہاکہ تین سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا،

یہ چیز ہمیشہ مائنڈ میں رہتی ہے تاہم جس طرح کھیل رہے ہیں اورپلان ہے تو ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے، ہم نے گزشتہ روز ہی پلان ذہن میں بنایا تھا کہ اگر 350 یا 360 کے اندر ہدف رکھتے ہیں تو ہمارے پاس ایک چانس ہوگا۔ محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے ماضی میں سری لنکا میں اتنا ہدف حاصل کیا ہوا ہے، ہمارے ذہن کے مطابق ٹارگٹ ملا جلد وکٹیں بھی حاصل کر لی تھیں، انگلینڈ نے اچھی بولنگ کی ہماری وکٹیں جلد گرگئیں، ہم نے جس طرح بیٹنگ کی ہے اب ہماری پوزیشن ان سے اوپر ہے۔وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک مختلف انداز میں کھیلتی ہے، وہ لوگ آتے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم فیلڈنگ سے ہم پر اٹیک کر رہی ہے، ہمیں ان کے اوپر سے کھیلنا پڑ رہا ہے، ہم نے بھی آج صبح ان پر اٹیک کیا اور ہمیں جلد وکٹیں ملیں۔رضوان نے بتایا کہ امام الحق دستیاب نہیں تھے تو کوچ اور کپتان نے مجھ سے اوپننگ کے لیے پوچھا، میں نے فوری طور پر جواب دیا کہ میں تیار ہوں، مجھ پر اعتماد کیا گیا اور میں نے بھی اوپننگ کے لیے خوشی کا اظہار کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں اوپن کرنا مشکل ہوتا ہے تاہم میں اس میں خوشی محسوس کرتا ہوں، میں جس بال پر آؤٹ ہوا وہ واقعی شاندار بال تھی، ڈریسنگ روم میں آیا تو نسیم شاہ نے کہا کہ ایسا لگا ڈیوک کا بال ہو انگلینڈ میں کھیل رہے ہوں۔انہوںنے کہاکہ میرے پاس اس بال کا کوئی جواب نہیں تھا، شائد مجھ میں کوئی کمی تھی جو اس طرح کی بال پڑی اور میں آوٹ ہو گیا،ہو سکتا ہیکہ انگلینڈ کے بولرز نے پچ پر کریکس کا استعمال کیا ہو، انگلینڈ کی بولنگ دنیا کی بہترین ٹیسٹ بولنگ ہے، انہوں نے ورلڈ کلاس بالز پر بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…