بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ڈالر کی قلت، سرمایہ کاروں نے سونا خریدنا شروع کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں نئے مالیاتی قواعد وضوابط لاگو ہونے کے نتیجے میں ڈالر تک رسائی مشکل ہوجانے کے بعد سرمایہ داروں نے سونے میں سرمایہ کاری شروع کردی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق آئی ایم ایف سے رواں چار سالہ قرض پروگرام کے تحت

پاکستان کو ملنے والی مجموعی رقم6.5 ارب ڈالر ہے جبکہ سرمایہ کاروں نے افراط زر کا مقابلہ کرنے کیلیے30ستمبر2022کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہی اس سے بھی زیادہ رقم سے سونے کی خریداری کرلی، جو تقریباً 8 ارب ڈالر بنتی ہے۔محض تین ماہ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے 13ٹن سونا خریدا گیا۔تاہم اس کے باوجود سرمایہ کاروں کا ایک حصہ اب بھی بلیک مارکیٹ میں ڈالر میں سرمایہ کاری کرکے پیسہ بنا رہا ہے۔’بلوم برگ‘ کے مطابق مذکورہ سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب 34 فیصد اضافے کے ساتھ 13ٹن ہوگئی، جو کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران کسی بھی سہ ماہی کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ خریداری ہے۔صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں ان دنوں 24قیراط خالص سونے کی10تولہ (116.64گرام) کی ٹی ٹی بارز کی بہت زیادہ طلب دیکھی جارہی ہے۔اس کی زیادہ تر خریداری سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جارہی ہے۔ لوگ روپے کی بے قدری کا مقابلہ کرنے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…