ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملتان ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو جیت کیلئے 157 درکار

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

ملتان (این این آئی)دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنالیے، پاکستان کو جیت کیلئے مزید 157 رنز کی ضرورت ہے، چھ وکٹیں باقی ہیں۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

اورپاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان نے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد آغاز کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنالیے تھے کہ اوپنر محمد رضوان تجربہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کا نشانہ بن گئے، وہ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وکٹ کیپر بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کریز پر آئے تاہم زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بنا کر اولی روبنسن کا شکار بن گئے۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر عبد اللہ شفیق تھے جو 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے آؤٹ کیا، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 83 رنز تھا۔بعد ازاں، سعود شکیل اور امام الحق کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام الحق 60 کے انفرادی اسکور پر لیچ کو کیچ دے بیٹھے۔سعود شکیل نے سیریز میں اپنی شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور چوتھی اننگز میں تیسری نصف سنچری اسکور کی۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے تھے، سعود شکیل 54 اور فہیم اشرف 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے مزید 157 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔قبل ازیں تیسرے روز کھیل کے آغاز پر ہیری بروکس نے سیریز میں زبردست فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری کو سنچری میں بدل دیا، وہ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

انہیں زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا، ان کے علاوہ اولی روبنسن 3، مارک وڈ 6، جیمز اینڈرسن 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 202 رنز بنا کر مجموعی برتری 281 رنز کرلی تھی، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم بابر اعظم اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں کے باوجود 79 رنز کے خسارے کے ساتھ 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کے 4 کھلاڑی آؤٹ کرکے ڈیبیو ٹیسٹ میں اپنی 11 وکٹیں مکمل کیں۔ان کے علاوہ، زاہد محمود نے 3 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان پاکستان کو آخری سیشن میں 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…