جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ورلڈکپ میں پرتگال کی شکست کے باوجود رونالڈو نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)دنیا ئے فٹ بال کے ٹاپ اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے جس ٹیم یا کلب کی جانب سے کھیلا اسےچیمپیئن بنوایا بلکہ کئی کئی اعزازت دلوائے مگر اپنے ملک کی ٹیم کیلئے ورلڈکپ فٹ بال کو کبھی یادگار نہ بناسکے جبکہ انہوں نے کوارٹر فائنل کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ دوحہ کے

الثمامہ اسٹیڈیم میں مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ کے آغاز پر بینچ پر بیٹھے نظر آئے۔مراکش کے یوسف النصیری کے گول کرتے ہی ان کی حالت دیکھنےسے تعلق رکھتی تھی اور اس دوران وہ پریشان اور منہ ہی منہ کچھ بڑبڑاتےدکھائی دیے۔بعد ازاں وہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں گئے اور کئی بار گول کرنے کی کوشش کی لیکن پرتگال گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔رونالڈو مراکش کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں پرتگال کے آؤٹ ہونے کے بعد بے ساختہ رو پڑے اور ان کی روتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔رونالڈکو آخری میچ میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سےشامل کیے جانے پر بھی ایک اورعالمی اعزازحاصل ہوگیا۔ وہ کویت کے تجربہ کار فارورڈ بدر المتوی کےسب سے زیادہ 196میچزکھیلنےکاریکارڈ برابرکرنےوالےکھلاڑی بن گئے۔ دوسری جانب فیفاورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کی پرتگال کے خلاف 0-1 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مراکش کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ مراکش کو فٹبال ورلڈ کپ میں پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پہلی بار کوئی عرب، افریقی اور مسلم ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پرتگال کی شکست کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ہونے والی تصویر شیئر کی جس میں وہ آبدیدہ ہیں۔انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ رونالڈو کیلئے دل ٹوٹ گیا۔خیال رہے کہ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچا۔ مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیے گئے گول کو پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…