بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ارجنٹائن دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (آن لائن)قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ کروشیا کی ٹیم کے ساتھ منگل کے روز ہوگا جس نے پہلے کوارٹر فائنل میں

برازیل کی ٹیم کو پینلٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی ہے، ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کا آغاز شاندار رہا اور میچ کے 35 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی مولینا نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے 73 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے شہرہ آفاق کھلاڑی میسی نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کردیا اور اس موقع پر ایسا ہی دکھائی دینے لگا کہ ارجنٹائن باآسانی میچ جیت سیمی فائنل میں پہنچ جائیگی تاہم اس کے دس منٹ پر نیدرلینڈز کے ویگ ہورسٹ نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو کردیا اور پھر میچ کے آخری لمحات میں ویگ ہورسٹ نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا، فائنل وسل تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا مگر اس میں کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینلٹی ککس دی گئیں جس میں ارجنٹائن نے چار جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم تین گول سکور کرسکی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…